مصدق ذوالقرنین انٹرلوپ لمیٹیڈ کے چیئرمین ، انٹرلوپ ہولڈنگز(پرائیوٹ) لمیٹیڈ کے چیئرمین، سی ای او اور انٹرلوپ ڈیریز لمیٹڈ اور آئی ایل بنگلا لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمینٹ کمپنی (ایف آئی ڈی ایم ایم سی)کے بورڈپربھی 6سال خدمات انجام دی اور بحثیت سی ای او بھی کام کیا ہے۔مصدق بورڈ آف پورٹ قاسم اتھارٹی کے رکن بھی ہیں ۔وہ انٹرلوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ہیں ،جو ملک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن سے بھی منسلک ہیں جو کہ پاکستان میں بنیادی اور ثانوی تعلیم فراہم کرنے والے سب سے بڑی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے اور ساتھ ہی وہ بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
تین دہائیوں سے زائد قیادت کے تجربے کے ساتھ انہوں نے ابتدائی طور پر پاکستان کی ٹاپ گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے سینیئرعہدوں پر 14سال تک کام کیا اور اب کاروباری شخصیت کے طور پر 26 سال سے دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرر اور ایکسپورٹ بزنس ،انٹرلوپ لمیٹڈ کو ترقی دینے اور توسیع دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
پیشہ ورانہ تربیت کے لحاظ سے میکینیکل انجینئر، مصدق ایک ترقی پسند ، ایثار مند اور ہمدر د انسان ہیں۔ جو پاکستان کے نوجوانوں کی بنیادی، ثانوی اور اعلی تعلیم برائے غرباء کے ذریعے تربیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت سے پروگرام شروع کر رکھے ہیں اور خاص طور پر معذوروں اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
قدرتی آفات کے دوران وہ غریب مریضوں اور امدادی سرگرمیوں کے لئے مفت ہیلتھ سروسزجیسے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں۔اکتوبر2018 ء کے مطابق ،مصدق ذاالقرنین ڈایئریکٹر ٹریننگ پروگرام ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف
پاکستان کے تحت لسٹڈ کمپنیزریگولیشن2017 ء( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) سے سرٹیفائیڈہیں۔
نوید فاضل انٹرلوپ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فاونڈنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ آئی ایل بنگلہ لمیٹڈ اور انٹرلوپ ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ وہ انٹرلوپ ویلفیئر ٹرسٹ جو ملک میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، کے نائب صدر ہیں ۔
نوید کاروباری رہنما اور انٹرپنیور کے طور پر دو سے زائد دہایؤں سے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے انٹرلوپ لمیٹڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ہوزری مینوفیکچر اور ایکسپورٹر کے طور پر ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
نوید ایک الیکٹرک انجینئر ہیں اور انہوں نے منجمنٹ میں ماسٹرزکی ڈگری ،یونیورسٹی آف آکسفورڈ ، برطانیہ سے حاصل کی ۔ تکنیکی اور ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے ہوزری آپریشنز کو بہتر بنانے پرمسلسل کام کیا ہے اور لین مینوفیکچرنگ ،ریسرچ اینڈ انوویشن اور سسٹین ابیلٹی پر خاص توجہ دیتے ہیں۔
اکتوبر2018 ء کے مطابق ،نوید فاضل ڈایئریکٹر ٹریننگ پروگرام ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت لسٹڈ کمپنیز ریگولیشن2017 ء( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) سے سرٹیفائیڈہیں
محمد مقصود انٹرلوپ لمیٹڈبورڈ اورچیف فنانس آفیسر آئی ایل اپیرل(پرائیوٹ)لمیٹڈ میں گروپ چیف فنانس آفیسر اور ایگزیکٹوڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ انٹرلوپ ڈیریز بورڈ، انٹرلوپ لمیٹڈ ، ٹیکسلان سینٹر (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور انٹرلوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے رکن بھی ہیں۔
23سال کے مجموعی تجربے میں، انٹرلوپ کے ساتھ مقصود 15سال سے منسلک ہیں۔ان کے موجودہ پورٹ فولیو میں فنانس،ٹیکس،سوت کی فروخت ، سپلائی چین اور لاجسٹکس کی ذمہ داریاں شامل ہیں ۔
وہ انٹرلوپ گروپ اور کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ انٹرلوپ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔
مقصود انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس آف پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل اکاونٹس ، برطانیہ کے رکن ہیں ۔ انہوں نے انسیڈ یونیورسٹی فرانس سے گلوبل مارکٹس میں سٹریٹیجک مالیاتی منجمنٹ پر بھی تصدیق شدہ تربیت حاصل کی۔
اکتوبر2018 ء کے مطابق ،محمد مقصود ڈایئریکٹر ٹریننگ پروگرام ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت لسٹڈ کمپنیز ریگولیشن2017 ء( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) سے سرٹیفائیڈہیں
طارق اقبال خان بورڈآف انٹرلوپ لمیٹڈپر ایک اینڈ یپنڈینٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔آج کل وہ، فہرست شدہ کمپنیوں جیسے انٹرنیشنل سٹیل لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ، پیکجز لمیٹڈ ، سلک بنک لمیٹڈ اور غیر فہرست شدہ کمپنیوں ، ایف سی سی انرجی(پرائیوٹ) لمیٹڈ اور سی اے اے مینجمنٹ (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بورڈآفِ سی ڈی سی، ٖفیصل بنک،بینک الحبیب، عسکری بینک، جی ایس کے،بی او سی، پی ایس او،اوجی ڈی سی، میری پٹرولیم ،ایس ایس جی سی، جیلٹ پاکستان لمیٹڈ ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ ،پی آ ئی سی آ ئی سی انشورنس ، خیبر پختونخواہ آئل اور گیس میں بھی کام کیا ہے اور بطور چیئرمین آف ایس این جی پی ایل اور اے آر ایل رہے ہیں۔
انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس پاکستان کے ایک رکن اور چار دہایوں سے نجی اور سرکاری سیکٹرز میں اہم مقامات سمبھالتے ہوئے ملک کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیااور بعد میں اسکے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے اراکین ٹیکس کی پالیسی اور کمپنی کے کمانڈر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی۔ اسکے بعد بطور کمیشنر ، سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں مختصر مدت تک خدمات سرانجام دیں جہاں وہ ایس سی پی کی بحالی میں مددگار تھے۔
طارق نے 8سال سے زیادہ عرصے این آئی ٹی کے چیئرمین اور ایم ڈی کے طور پر کام کیا جس نے کیپیٹل مارکیٹوں کو قائم کرنے اور مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے تقریبا5 سال کے لئے بحیثیت چیئرمین آئی سی پی اور ایم ڈی کا اضافی چارج بھی رکھا۔انہوں نے متعد دوسری نیشنل کمیٹیوں جیسے کہ قوانین کے قیام اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آرڈیننس 1949کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی کمیٹی ، سی ڈی سی قوانین اور ریگولیشن اور وزیراعظم کی کمیٹی برائے اسٹاک ایکسچینج کی بحالی کے لئے بھی کام کیا۔
اکتوبر2018 ء کے مطابق ،طارق اقبال خا ن ڈایئریکٹر ٹریننگ پروگرام ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت لسٹڈ کمپنیز ریگولیشن2017 ء( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) سے سرٹیفائیڈہیں
Interloop Limited
1 – KM, Khurrianwala – Jaranwala Road,
Khurrianwala, Faisalabad, Pakistan
Phone: +92 – 41 – 4360400
Fax: +92 – 41 – 2428704
Interloop Limited
Al – Sadiq Plaza, P – 157,
Railway Road, Faisalabad, Pakistan
Phone: +92 – 41 – 2619724
Fax: +92 – 41 – 2639400
© 2022 Interloop Limited | last updated: 24 april 2022